4 جون، 2016، 1:10 PM

ہندوستانی وزير اعظم دوستی ڈیم کے افتتاح کیلئے افغانستا ن پہنچ گئے

ہندوستانی وزير اعظم دوستی ڈیم کے افتتاح کیلئے افغانستا ن پہنچ گئے

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی دوستی ڈیم کے افتتاح کیلئے افغانستا ن پہنچ گئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سلمی دوستی ڈیم کے افتتاح کیلئے افغانستا ن پہنچ گئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی افغانستان کے صوبہ ہرات میں سلمیٰ ڈیم کے افتتاح کیلئے پہنچ گئے ہیں اور اپنی آمد کی تصدیق کیلئے انہوں نے دری اور پشتو زبان میں ٹویٹ بھی کیا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ میں تاریخی ہرات صوبے میں پہنچ چکا ہوں جہاں سلمیٰ ڈیم کا افتتاح کرنے کے علاوہ افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کروں گا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ افغانستان میں ڈیم کے افتاح کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی ہرات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ہندوستان و  افغان دوستی ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔  واضح رہے کہ افغانستان کے صوبے ہرات میں سلمی نامی ڈیم کی تعمیر پرہندوستان نے 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

News ID 1864495

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha